وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اہم شخصیات سے شیئر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اہم شخصیات سے شیئر کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ختم ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اہم شخصیات سے شیئر کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد دھمکی آمیز خط چیف جسٹس آف پاکستان، چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دکھایا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی تصدیق کی۔ دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق آج 9اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ کو رات 12 بجے کھولنے کا حکم جاری کردیا گیاہے۔

بتایا گیا ہے کہ رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دروزاے کھول دیے جائیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سیشن کرسکتی ہے۔

اسی طرح چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی دروازے10بجے کھولنے کا حکم دیا ہے۔ تمام عملے کو پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی اسپیکر اسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قائل کرلیا ہے، جس پراسپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے5 رکنی بنچ کے7 اپریل 2022 کے فیصلہ پر نظرثانی کیلئے درخواست دائرکردی ہے، درخواست پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی ، درخواست میں 5 رکنی بنچ کے 7 اپریل کے حکم کو واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ قومی اسمبلی کو آرٹیکل 69 کے تحت ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتی، عدم اعتماد یا وزیراعظم انتخاب 1973 کے آئین میں تفصیل سے لکھا ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ دی، جو آئینی تھی، سپریم کورٹ کو اختیار نہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو مائیکرومینج کرے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ 5رکنی بنچ کے 7اپریل کے حکم کو واپس لیا جائے۔

Recent Posts

لاہور، گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سیکیورٹی گاڑی نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی…

1 min ago

ورلڈ کلچر فیسٹیول: 18 ویں روز 12 ڈانس گروپس کی شاندار پرفارمنس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ عالمی ثقافتی میلہ پوری آب وتاب سے…

8 mins ago

کراچی: ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ…

18 mins ago

اچھی پچز تیار ہوئیں ناکھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی، چیئرمین پی سی بی کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس…

26 mins ago

لاہور: گلبرگ میں نجی کالج کے سکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سکیورٹی گارڈ نے مبینہ…

41 mins ago

شکاگو میراتھن میں کینیا کے ایتھلیٹس نے بازی مارلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شکاگو میراتھن 2024 میں کینیا کے ایتھلیٹس نے بازی مار لی۔ غیر…

55 mins ago