اب یہ لوگ ملک میں مارشل لاء کے ذمہ دار ہوں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ فواد خچروں کا بازار لگا کر بحران کبھی بھی ختم نہیں ہوتے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا ووٹنگ ہوگی؟‘ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تو بہت تقاریر ہیں، میں نے بھی تقریر کرنی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جنہوں نے لوگ خریدے ہیں وہ مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار ہوں گے، سپریم کورٹ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں، ابھی ٹی ٹوئنٹی میچ رہتا ہے، کپتان سامنے نہیں، کپتان پیچھے ہوتا ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق چلنا چاہیے، حکومت انتخابات چاہتی

ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میری اپوزیشن رہنماؤں سے بھی آج بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں کو ایک حل نکال کر انتخابات کی طرف جانا چاہیے، انتخابات کی طرف جاتے تو ملک کا بحران ختم ہوجانا چاہیے تھا، سیاسی جماعتوں کے رہنما سب ذہنی طور پر انتخابات کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت اور فوج کا کام نہیں کہ سیاست دانوں کے مسئلے حل کروائیں، سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پوری اپوزیشن آئین شکن ہے، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، کوئی ادارہ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں۔انہوں نے کہاکہ ابھی بیس بیس اوور کا میچ باقی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین کے مطابق انتخابات ہوں۔ انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر انتخابات کے لئے لائحہ عمل بنانا چاہیے،انتخابات کیلئے پانچ مہینے سے زیادہ وقت مانگا جا رہا ہے، ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت بھی تباہ ہو رہی ہے، ہم الیکشن کی طرف چلے جاتے تو یہ بحران ہی ختم ہو جاتا۔ انہوں نے کہاکہ فوج اور عدلیہ کا کام نہیں ہے کہ وہ ہر وقت سیاستدانوں کے مسائل حل کرتے پھریں، سیاستدانوں کو اپنے پاؤں سے آگے بڑھ کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدان آپس میں مل کر بیٹھیں اور شفاف الیکشن کا فریم ورک طے کریں، یہ سارا ڈرامہ ختم ہو جائے گا،

Recent Posts

لاہور، گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سیکیورٹی گاڑی نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی…

1 min ago

ورلڈ کلچر فیسٹیول: 18 ویں روز 12 ڈانس گروپس کی شاندار پرفارمنس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ عالمی ثقافتی میلہ پوری آب وتاب سے…

8 mins ago

کراچی: ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ…

18 mins ago

اچھی پچز تیار ہوئیں ناکھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی، چیئرمین پی سی بی کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس…

26 mins ago

لاہور: گلبرگ میں نجی کالج کے سکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سکیورٹی گارڈ نے مبینہ…

41 mins ago

شکاگو میراتھن میں کینیا کے ایتھلیٹس نے بازی مارلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شکاگو میراتھن 2024 میں کینیا کے ایتھلیٹس نے بازی مار لی۔ غیر…

54 mins ago