نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے پیر کے روز ووٹنگ کروانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے پیر کے روز ووٹنگ کروانے کا اعلان، وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کا عمل جاری، تحریک کے حق میں 176 ووٹ پڑنے کا امکان۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ پہنچ کر استعفا دے دیا۔ اسد قیصر نے اسپیکر کی نشست پر براجمان ہونے کے بعد اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلف اٹھایا ہوا ہے، آئین کا پابند ہوں، میرے پاس خط موجود ہے چیف جسٹس کو بھیجوں گا، اراکین اسمبلی بھی یہ خط اسپیکر چیمبر میں آ کر دیکھ سکتے ہیں۔

اسد قیصر نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اسمبلی سیشن چلانے کی ذمے داری ایاز صادق کو سونپ دی۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سینئر صحافیوں سے کی گئی ملاقات میں اہم باتیں کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تنہا ہوں لیکن قوم کیلئے لڑوں گا سمجھوتہ نہیں کروں گا، اپوزیشن زیادہ سے زیادہ مجھے جیل میں ڈال سکتی ہے، پہلے کبھی شکست تسلیم کی نہ اب کروں گا، قوم کیلئے آخری گیند تک مقابلہ کروں گا پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
وزیر اعظم نے عسکری ڈویژن میں تبدیلیوں کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی اہم اجلاس ہوتا ہے، افواہوں کا بازار گرم ہو جاتا ہے، عالمی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اہم شخصیات سے شیئر کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد دھمکی آمیز خط چیف جسٹس آف پاکستان، چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دکھایا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی تصدیق کی۔ دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق آج 9اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ کو رات 12 بجے کھولنے کا حکم جاری کردیا گیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دروزاے کھول دیے جائیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سیشن کرسکتی ہے۔اسی طرح چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی دروازے10بجے کھولنے کا حکم دیا ہے۔ تمام عملے کو پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

Recent Posts

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

2 mins ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

15 mins ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

31 mins ago

توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر پولیس افسران معطل

عمر کوٹ(قدرت روزنامہ)توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میرپورخاص…

44 mins ago

معروف عالم دین ذاکر نائیک حکومتی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے…

58 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

1 hour ago