وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لے کر آئی ہوں ، اگلی بار وفاقی وزیر بن کر آئونگی ، زرتاج گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لے کر آئی ہوں ، اگلی بار وفاقی وزیر بن کر آئونگی . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں نے ڈیرہ غازی خان سے جیتا،عمران خان کی مرہون منت ہے .

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لے کر آئی ہوں ،اگلی باروفاقی وزیر بن کر آؤں گی .

انہوںنے کہاکہ پہلے ان کے چمچوں اور پھر ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی . انہوںنے کہاکہ اگر پارلیمان ایسے ہی چلنا ہے تو پارلیمنٹ کو شادی ہال بنادیتے ہیں . انہوںنے کہاکہ فلیٹیز ہوٹل میں بھی ایک شخص وزیر اعلی بنا ہوا ہے . زرتاج گل نے کہاکہ مچھروں کے کاٹنے پر یہ نوٹوں کے بیگ لے کر ملک سے فرار، ہوئے . انہوںنے کہاکہ ہم نے کبھی ججوں اور جرنیلوں کے خلاف بیان بازی نہیں کی ،(ن )لیگ ادروں کو متنازعہ بناتی رہی . انہوںنے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں معیشت بہترہوئی ہے ،55لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوئیں .

. .

متعلقہ خبریں