فرح خان اور ان کے خاوند کے نام پر 19 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان اور ان کے خاوند کے نام پر 19 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، فرح خان کے نام پر 2 پورشے سمیت 12 گاڑیاں رجسٹرڈہیں .

نجی ٹی وی نے ایکسائز ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام پر مقامی بنی ہوئی7 گاڑیاں ہیں، فرح خان نے پورشے گاڑیاں 2013 اور 2015 میں خریدیں .

محکمہ ایکسائز نے دونوں گاڑیوں پر11 لاکھ81 ہزار روپے رجسٹریشن کی مد میں لیے . ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح خان نی2019 میں بھی پورشے کار بک کروانے کے لیے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے دئیے .

. .

متعلقہ خبریں