عمران خان کی تقریر ملک کیلئے جگ ہنسائی کا باعث ہے ،نیئر بخاری

اسلام ابٓاد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر ملک کیلئے جگ ہنسائی کا باعث ہے ،خارجہ امور سے ناآشنا شخص نے ملک کی بدنامی کرائی ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ ماننے کا اعلان شرمناک ہے .
اپنے بیان میں انہوںنے کہاک آئین سے بغاوت کے فیصلے کو چیلنج کرنے پر سپریم کورٹ نے آئینی بالادستی قانونی کی حکمرانی کا فیصلہ دیا ہے ،اقتدار و اختیار کے نشے میں ماورائے آئین اقدامات اٹھانے والا آئینی قانونی فیصلے پر رونا دھونا شروع ہے .

نیئر حسین بخاری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کروڑوں ووٹرز کے نمائندوں کے اعتماد سے حکومت قائم ہوگی ،عمران خان مت بھولیں عمران خان کے امپورٹڈ مالیاتی معاونین سے پورا حساب لیں گے . انہوںنے کہاکہ عمران خان ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کا زمہ دار ہے ہو شربا مہنگائی بے روزگاری پھیلانے والے عمران خان کی احتجاج کی کال شرمناک ہے عوام الناس کے غیض و غضب کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں

. .

متعلقہ خبریں