چوہدری نثار نے تحریک انصاف جوائن کرنے یا نئی مسلم لیگ کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ) رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نثار نے نئی مسلم لیگ بنانے یا پی ٹی آئی جوائن کرنے کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے۔معروف صحافی طارق عزیز کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا البتہ قومی امکان ہے کہ وہ آئندہ الیکشن آزاد حیثیت کی بجائے کسی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے لڑیںگے جس میں ن لیگ شامل نہیں۔انہوں نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں کے عمائدین ، سیاسی ، سیاسی اور ذاتی دوستوں سے مشاورت کی،خاندان میں بھی مشاورت کا سلسہ جاری ہے۔غور و غرض کے بعد حتمی فیصلہ آئندہ انتخابات سے چندہ ما قبل متوقع ہے۔چوہدری نثار کسی سیاسی جماعت کو جوائن کرنے کی جلدی میں نہیں ۔

وہ 6 سے 12 ماہ میں سیاسی اور عسکری تبدیلیوں کے بعد حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔یہ امکان موجود ہے انتخابات سے قبل نئی مسلم لیگ وجود میں آئے۔اسی انتظار میں چوہدری نثار نے اپنا فیصلہ روک رکھا ہے،چوہدری نثار پیدائشی مسلم لیگی ہیں اس لیے ان پہلی ترجیح مسلم لیگ ہو گی۔دوسرا آپشن تحریک انصاف ہے جس کے لیے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اد رہے کہ چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔
چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں نہ تو حلف اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے پولنگ کے عمل میں شامل ہوئے تھے۔ تاہم رواں برس سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری نثار علی خان نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتنے کے 2 سال اور 10 ماہ بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اُٹھا لیا تھا۔ چودھری نثار علی خان سے حلف قائم مقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے لیا تھا۔

Recent Posts

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…

6 mins ago

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

13 mins ago

تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…

14 mins ago

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افرادکاقاتل کون تھا؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

خیرپور (قدرت روزنامہ)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ…

18 mins ago

کے پی اسمبلی میں علی امین کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور،اہم شخصیت طلب

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد…

21 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسمبلی کی عمارت میں داخل، شدید نعرے بازی

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلی خیبر پختوںخوا کی گمشدگی کے خلاف…

27 mins ago