تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر عمران خان کی حامی خاتون کی آنکھیں چھلک پڑیں، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے  بعد سوشل میڈیا پر  کہیں  ان کے حق میں  تو کہیں ان کے خلاف بیانات سامنے آرہے ہیں  ۔سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک  حامی کارکن نتاشہ وقاص کی ویڈیو  وائرل ہے جس میں   جذباتی بھی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر ایک روپے کی کرپشن بھی نہیں ہے اور انھیں ہٹا دیا گیا ہے اور یہ کرپٹ لوگ ایک بار پھر ہم پر حکمران بن کر بیٹھ جائیں گے۔

ویڈیو میں نتاشا پاکستانی عوام کو طیب اردوان کے حق میں ترکی کی عوام کا ڈٹ کر کھڑے ہو جانے کا واقعہ یاد دلارہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ  ترکی کی عوام نے بھی تو طیب اردوان کو جانے نہیں دیا تھا لیکن پتہ نہیں ہماری عوام کیسی ہے؟برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ شاید ہم کرپٹ حکمرانوں کے ہی قابل ہیں، ہم ایک اچھے لیڈر کے قابل ہی نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ اسی لیے فرماتا ہے، جیسی عوام ویسا لیڈر ۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف، شہباز شریف اور مولانا   جیسے حکمرانوں کے ہی قابل ہیں، ہم عمران خان کے قابل ہی نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

59 mins ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

1 hour ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

2 hours ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

2 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

2 hours ago