لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر تصادم کا خدشہ، پولیس الرٹ

لندن (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف لندن میں پی ٹی آئی کارکنان کا نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آگئے، پولیس الرٹ جاری۔تفصیلات کے مطابق لندن: لندن کے علاقے ایون فیلڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف لندن میں پی ٹی آئی کارکنان نے ایون فیلڈ کے سامنے احتجاج کیا، اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے مارچ کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے’ امپورٹڈ گورنمنٹ نامنظور’ کے نعرے لگائے۔تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکن بھی بڑی تعداد میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے، پارک لین کے باہر لیگی کارکنوں نے جمع ہو کر نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

اس دوران لیگی حامیوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا، کسی بھی صورتحا ل سے نمٹنے کیلئے لندن پولیس بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پہنچ گئی۔دوسری جانب اوورسیز پاکستانی عمران خان کی حمایت میں نکلنے لگے ، آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کے حق میں احتجاج کیا گیا۔مظاہرے میں شریک اوورسیز پاکستانیوں نے ‘بھکاری حکمران بن گئے’ جیسی تحریروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، بینرز پر بیرونی سازش نامنظور اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کے نعرے بھی درج تھے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹنےکے بعد پہلا بیان سامنے آیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلی اقتدارکی ایک بیرونی سازش کے خلاف آزادی کی ازسرنو جدوجہد کا آج نقطہ آغاز ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔

Recent Posts

وزارت داخلہ کا اسلام آباد انتظامیہ کو شہر میں کسی بھی اجتماع کو روکنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو فول…

10 mins ago

پشاور ہائیکورٹ: راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم…

18 mins ago

آئینی ترامیم پر کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان

ٹنڈو الہ یار(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سبراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

32 mins ago

آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، اے این پی نے اپنا مسودہ پیش کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی کی…

41 mins ago

بھارتی صحافی برکھا دت کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ) بھارتی صحافی برکھا دت نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی…

55 mins ago

حکومت عمران خان سے ملاقات کروادے، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کرے، صنم جاوید

پشاور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ خان صاحب سے…

1 hour ago