ایشیاء کپ کی میزبانی سری لنکا کے بجائے کسی اور ملک کو ملنے کا امکان

 

کولمبو (قدرت روزنامہ) سری لنکا کی سیاسی کشیدگی کے باعث ایشیاء کپ 2022ء کسی اور ملک منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے جس کے باعث ملک میں کشیدگی عروج پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاء کپ کو کسی اور ملک منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں .

رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں ایشیاء کپ کی منتقلی کے حوالے سے بحث کی جائے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے . یاد رہے کہ گزشتہ عرصے میں دو بار ایشیاء کپ 2022ء ملتوی ہوچکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں