پنجاب میں گورنر کیلئے قمر زمان کائرہ کا نام گردش کرنے لگا

لاہور، اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاق میں مرکزی حکومت کی تبدیلی کے بعد گورنرز کے استعفوں کی ہوا چلنے کا قوی امکان ہے ، پنجاب میں گورنر کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا نام گردش کرنے لگا ۔ ماضی کا جائزہ لیا جائے تو مرکز میں حکومت کی تبدیلی کے بعد صوبوں میں گورنرز کی تبدیلی بھی ہوتی ہے اور اسی تناظر میں تحریک انصاف سے وابستگی رکھنے والے گورنرزکی جانب سے عہدوں سے مستعفی ہونے کا قوی امکان موجود ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی کو گورنر شپ دی جا سکتی ہے اور اس

عہدے کے لئے قمر زمان کائرہ کا نام زیر گردش ہے ۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اس وقت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں شریک ہوئے۔گورنر سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کراچی واپسی پر اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے۔ذرائع نے کہا کہ گورنر سندھ کے اہل خانہ فی الحال گورنر ہائوس میں ہی مقیم ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

1 hour ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

2 hours ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

2 hours ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

3 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

3 hours ago