قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، شیخ رشید کا اہم اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پورے پاکستان میں عمران خان کے قد کا کوئی لیڈر نہیں ہے، قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، چوروں و ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، شیخ رشید کا اہم اعلان۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے، ہم چوروں و ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہی ہے۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بھی کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ ہم نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں عمران خان کے قد کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔

انہوں ںے استفسار کیا کہ یہ لوگ انتخابات سے بھاگ کیوں گئے ہیں؟سابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے عمران خان کو ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کو ماننے کے لیے کسی صورت تیار نہیں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان آئندہ چند روز میں پشاور سے عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔بنی گالہ میں طلب کیے جنے والے اجلاس کی بابت ذرائع نے بتایا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں سمیت دیگر مختلف آپشنز پر غور و خوص کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مفادات پر اتفاق رائے کے ساتھ چلنے کے عزم کاا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس عزم کا اعادہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار میاں شہباز شریف کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
ملاقات میں فیصل کریم کنڈی، شازیہ عطا مری، خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات کے متعلق ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بات چیت کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملاقات میں رہنماؤں کے درمیان انتخابی اصلاحات پر بھی گفت و شنید کی گئی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

2 hours ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

2 hours ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

3 hours ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

3 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

3 hours ago