پی ٹی آئی کے اکثریتی ارکان نے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کی مخالفت کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی میں اکثریتی ارکان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے فوری استعفی دینے سے متعلق رائے کی شدید مخالفت کردی .

ذرائع کے مطابق شدید اختلاف کے بعد کورکمیٹی نے حتمی اختیار پارلیمانی اجلاس اور پارٹی چیئرمین عمران خان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے .

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی زیر صدرات کور کمیٹی اجلاس میں اکثریتی ارکان نے رائے دی کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں سے استعفی دینا پارٹی کے لیے سیاسی خودکشی کے مترادف ہوگا .
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ پر جہموری نظام کا حصہ رہا جائے جبکہ کچھ ارکان نے فوری استعفی دینے کی رائے دی، اجلاس میں اختلاف رائے کے سبب کور کمیٹی نے استعفی کا حتمی اختیار پارلیمانی پارٹی اور عمران خان دے دیا یے .

اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے بتایا کہ پارٹی ارکان کے اسمبلیوں کا حتمی فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں