شاہ محمود قریشی اور احسن اقبال میں تلخ کلامی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت عظمی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران شاہ محمود قریشی اور احسن اقبال میں تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی . اتوار کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے متحدہ اپوزیشن اور پاکستان تحریک کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے .

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزارت عظمی کے امیدوار ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ن لیگ کے صدر شہباز شریف امیدوار ہوں گے . کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران شاہ

محمود اور احسن اقبال میں تلخ کلامی ہوئی ہے، احسن اقبال نے تحریک انصاف کے رہنما کو کہا کہ اب تم وزیر خارجہ نہیں رہے . احسن اقبال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمہیں اقتدار کا نشہ چڑھ گیا ہے، آپ امیدوار نہیں ہیں یہاں سے باہر جائیں .

. .

متعلقہ خبریں