پی ٹی آئی کا اعلان جنگ، قومی اسمبلی کے اندر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اندر ٹف ٹائم دیں گے، خالی میدان چھوڑا تو قانون سازی میں انہیں سہولت ہوگی، 29 ارکان کے ساتھ عمران خان نے ماضی میں بھرپور مقابلہ کیا۔ اب 140 سے زیادہ ہیں، بھرپور اپوزیشن کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزراء اعلی، گورنرز پنجاب،خیبر پختونخوا اور اور پارٹی کی سینئیر قیادت شریک ہوئی۔اجلاس میں تحریک انصاف کی بطور اپوزیشن پارٹی حکمت عملی طے کی

گئی۔ اجلاس میں متحرک اور مضبوط اپوزیشن کا کردار نبھانے پر اتفاق ہوا۔ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تحریک انصاف موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ شروع ہونے والی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور جلسے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔منگل کو پشاور میں ایک بڑے جلسہ عام کیانعقاد کافیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کور کمیٹی نے اتفاق کیا کہ اگلے انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ کو متحرک کیا جائے۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم عمران خان (پیر کو) پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا شیڈول اور مقام تبدیل کر دیا گیا ۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس آج پارلیمنٹ میں 12 بجے ہو گا۔ عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے اب تک استعفے دینا کا فیصلہ نہیں کیا، استعفوں کا فیصلہ عمران خان کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہوگا۔

Recent Posts

کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

ممبئی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ کہے تو…

35 mins ago

نادیہ حسین کا سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے منت سماجت کرنے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے ایک دلچسپ قصہ سناتے…

38 mins ago

عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر ہی احتجاج مؤخر کیا جائے گا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہونے والے پی ٹی…

48 mins ago

اراکین اسمبلی کی سہولت کیلیے چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس دفاتر قائم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اراکین اسمبلی کی سہولت کے لیے چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس…

59 mins ago

پی ٹی آئی کی احتجاج کی تیاریاں جاری، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی تیاریاں اور اپنے ٹکٹ…

1 hour ago

عدالتی اصلاحات ہر صورت لائیں گے اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ میں ہر صورت…

2 hours ago