اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف، شیخ رشید کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جس شخص پر کل فرد جرم لگنی ہے وہ وزیراعظم بننے جا رہا ہے، یہ پاکستان کے اوپر دھبہ ہے،اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا، شیخ رشید نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا . تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں، جیل کا دروازہ ہم توڑ دیں گے، اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا .


لال حویلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اسمبلیاں توڑنے کی درخواست کی تھی، آج عمران خان سے کہا اسمبلیوں سے استعفے دے دو، آج تمام چور اکٹھے ہوگئے ہیں، جس شخص پر کل فرد جرم لگنی ہے وہ وزیراعظم بننے جا رہا ہے، یہ پاکستان کے اوپر دھبہ ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی غیرت مندوں اور وفاداروں کا شہر ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، غریب چور کی 10 سال ضمانت نہیں ہوتی، آج لندن میں بہت بڑا مظاہرہ ہوا، اس مہینے میں نقشہ بدلے گا .

ان کا کہنا تھا کہ آج راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا اور مودی کو کہا کہ جو قوم 10 ارب میں بک جاتی ہے اس کے لیے تم نے فالکن جہاز لیے، جو لندن سے بیٹھ کر فوج کو گالیاں دیتا تھا وہ غدار ہے، لال حویلی چوروں کیخلاف لال قلعہ بننے جا رہی ہے . شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھی کراچی سے نکلا تھا میں بھی کراچی سے نکلوں گا، رات کی تاریکی میں فیصلہ نہیں کرنے دیں گے، آج ن لیگ، پیپلزپارٹی والے کیسز کی فائلیں بدلتے رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کہتا ہے کہ 3 ماہ میں الیکشن نہیں ہوسکتے، قربان جاؤ، ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہو چکے ہیں، آرمی چیف سے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتا ہوں .
پورے پاکستان میں عمران خان کے قد کا کوئی لیڈر نہیں ہے، قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، چوروں و ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، شیخ رشید کا اہم اعلان . تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے، ہم چوروں و ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے ہیں . نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہی ہے .
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بھی کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ ہم نہیں بیٹھ سکتے ہیں . انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں عمران خان کے قد کا کوئی لیڈر نہیں ہے . انہوں ںے استفسار کیا کہ یہ لوگ انتخابات سے بھاگ کیوں گئے ہیں؟سابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے عمران خان کو ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کو ماننے کے لیے کسی صورت تیار نہیں ہیں .
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان آئندہ چند روز میں پشاور سے عوامی رابطہ مہم چلائیں گے . واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے . بنی گالہ میں طلب کیے جنے والے اجلاس کی بابت ذرائع نے بتایا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں سمیت دیگر مختلف آپشنز پر غور و خوص کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں