لیگی رہنما نے مریم نواز کو تحفے میں سونے کا تاج دے دیا

اسلام آباد، ٹوکیو(قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہو کر عمران خان کو وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، اس موقع پر ن لیگ یوتھ ونگ جاپان کے سابق صدر علی کلیار نے مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی، انہوں نے دونوں کو سونے سے بنا ہوا تاج پیش کیا جس پر شیر کا نشان موجود ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر جاپان میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق

اس حوالے سے مسلم لیگ ن جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس کی رہائش گاہ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری عنصر گجر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور رہنما موجود تھے اور رات گئے تک براہ راست نشریات دیکھی جاتی رہیں اور جیسے ہی عدم اعتمام تحریک کی کامیابی کا اعلان ہوا تو پاکستان اور میاں نواز شریف کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔اس موقع پر ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ ساڑھے تین سال بعد عوام کو سکھ کا سانس لینا نصیب ہوگا اور میاں شہباز شریف کی وزارت عظمی میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کا سفر طے کرے گا جبکہ اس وقت قوم کو ملک کی تباہ حال معیشت کی بہتری کے لیے فوری طور پر اسحق ڈار جیسے وزیر خزانہ کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دیا جاسکے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی ڈگر پر ڈالا جاسکے۔اس موقع پر ملک یونس نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت انتقام کے بجائے ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

Recent Posts

کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

ممبئی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ کہے تو…

31 mins ago

نادیہ حسین کا سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے منت سماجت کرنے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے ایک دلچسپ قصہ سناتے…

33 mins ago

عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر ہی احتجاج مؤخر کیا جائے گا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہونے والے پی ٹی…

43 mins ago

اراکین اسمبلی کی سہولت کیلیے چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس دفاتر قائم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اراکین اسمبلی کی سہولت کے لیے چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس…

55 mins ago

پی ٹی آئی کی احتجاج کی تیاریاں جاری، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی تیاریاں اور اپنے ٹکٹ…

1 hour ago

عدالتی اصلاحات ہر صورت لائیں گے اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ میں ہر صورت…

1 hour ago