خوشامدیوں کو چاہیے خود ہی گھر چلے جائیں ورنہ۔۔۔ حامد میر کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو مشورہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) معروف صحافی حامد میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو گھر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں۔۔ میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں۔ ایک شخص کی ذات کے عشق میں مبتلا خوشامدی لوگ ہی اس کے زوال کا باعث بنے ان خوشامدیوں کو ان کے قد سے بڑے عہدوں پر بٹھا دیا گیا ان کو چاہیے کہ اپنے الفاظ پر غور کریں اور خود ہی گھر چلے جائیں ورنہ ان کے ساتھ بھی انتہا ہو

جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رمیز راجہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تعریف کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی میں تبدیلیاں یقینی قرار دی جا رہی ہیں، اور اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قریبی دوستوں اور پی سی بی میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم نہ ہونے پر رمیز راجا اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں۔ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد رمیز راجا اپنے مستقبل کا اعلان کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ رمیز راجا سی ای او اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے ہمراہ آئی سی سی میٹنگز کیلئے دبئی میں موجود ہیں جبکہ آئی سی سی میٹنگز کا آج دبئی میں آخری روز ہے۔ذرائع کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پی سی بی میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کا قوی امکان ہے،چیئر مین پی سی بی عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بنا چکے ہیں، چیئرمین کے مقرر کردہ افراد کا مستقبل بھی روشن نہیں ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ کی حیثیت سے رمیز راجا اور اسد علی خان کی گورننگ بورڈ کے لیے نامزدگیاں کی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے برطرف ہونے کے بعد پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی ہوگی اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ دوبارہ بحال ہو سکتی ہے۔

Recent Posts

کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

ممبئی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ کہے تو…

35 mins ago

نادیہ حسین کا سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے منت سماجت کرنے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے ایک دلچسپ قصہ سناتے…

37 mins ago

عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر ہی احتجاج مؤخر کیا جائے گا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہونے والے پی ٹی…

47 mins ago

اراکین اسمبلی کی سہولت کیلیے چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس دفاتر قائم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اراکین اسمبلی کی سہولت کے لیے چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس…

59 mins ago

پی ٹی آئی کی احتجاج کی تیاریاں جاری، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی تیاریاں اور اپنے ٹکٹ…

1 hour ago

عدالتی اصلاحات ہر صورت لائیں گے اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ میں ہر صورت…

2 hours ago