کراچی (قدرت روزنامہ) جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پردبئی جانے والے 70 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس ریپڈ انٹیجنٹ کی رپورٹ موجود نہیں تھی۔ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق مسافر ایمریٹس ایئر کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے دبئی جانا چاہتے تھے، جب کہ غیر ملکی ایئر لائن (ایمریٹس ایئر) کی جانب سے مسافروں کیلئے نئی شرط لاگو کی گئی ہے، مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ پرواز سے چار گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی شرط لاگو ہے، مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے جارہے۔
مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پر لاونج میں رش لگ گیا ہے اور مسافر احتجاج کر رہے ہیں، جب کہ ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ پر جانے کی اجازت ہے، صرف دبئی جانے والے مسافر جن کے ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ہے وہ سفر نہیں کرسکتے، وہ مسافر جو دبئی سے ویکسین لگوا کر آئے ہیں انھیں سفر کی اجازت ہے، سی اے اے اور محکمہ صحت کی جانب سے ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت صرف بیرون ملک سے کراچی آنے والے مسافروں کو فراہم کی جاتی ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…