صدر مملکت عارف علوی نے اپنے استعفے سے متعلق فیصلہ کر لیا

کراچی(قدرت روزنامہ) عمران خان کے وزارت عظمی سے برطرف ہونے کے باوجود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے اور انہوں نے مستعفی ہونے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی معمول کے مطابق اپنے آئینی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ازخود مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی قیادت کی مشاورت میں تاحال عارف علوی کو صدر مملکت کے عہدے پر سے استعفی دلانے کا کوئی معاملہ زیر غور نہیں آیا۔ذرائع کا

کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اگر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت میں صدر مملکت عارف علوی کو استعفی کے لیے کہا تو پھر ڈاکٹر عارف اپنے منصب سے ازخود مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں لیکن فی الحال وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔اگر ممکنہ وفاقی حکومت نے صدر مملکت کو ہٹانے کے لیے آئینی راستہ اختیار کیا تو پھر وہ حالات کی مناسبت سے کوئی فیصلہ مشاورت سے کریں گے تاہم امکان ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی نئے ممکنہ وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ صدر مملکت کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ عارف علوی سیاسی حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، وہ اپنی سابقہ سیاسی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت کے فیصلے کے مطابق اپنے عہدے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے تاحال وہ بطور صدر اپنے عہدے پرجاری رکھے ہوئے ہیں۔

Recent Posts

کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

ممبئی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ کہے تو…

35 mins ago

نادیہ حسین کا سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے منت سماجت کرنے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے ایک دلچسپ قصہ سناتے…

37 mins ago

عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر ہی احتجاج مؤخر کیا جائے گا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہونے والے پی ٹی…

47 mins ago

اراکین اسمبلی کی سہولت کیلیے چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس دفاتر قائم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اراکین اسمبلی کی سہولت کے لیے چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس…

59 mins ago

پی ٹی آئی کی احتجاج کی تیاریاں جاری، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی تیاریاں اور اپنے ٹکٹ…

1 hour ago

عدالتی اصلاحات ہر صورت لائیں گے اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ میں ہر صورت…

2 hours ago