تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد متحدہ اپوزیشن نے پہلی غلطی کیا کی؟ حامد میر نے نشاندہی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف صحافی حامد میر نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد متحدہ اپوزیشن کی نعرے بازی کو ان کی پہلی غلطی قرار دے دیا۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد ایوان اور گیلری میں موجودن لیگ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنماؤں اور حامیوں نے نعرے بازی کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ن لیگ کے اراکین اسمبلی اور حامیوں نے نواز شریف کے نعرے لگائے تو پیپلز پارٹی کے رہنماؤں

نے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے بلند کر دیے،دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں نے بھی مولانا فضل الرحمان کے نعرے لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد متحدہ اپوزیشن نے اپنے اپنے نعرے لگا کر پہلی غلطی کی، معروف صحافی کا کہنا تھا کہ اس اہم موقع پر ان رہنماؤں کی نعرے بازی سے متحدہ اپوزیشن میں تقسیم کا تاثر سامنے آیا۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کو اس موقع پر کچھ اجتماعی نعرے لگانے چاہیے تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی پارلیمنٹ ہاؤس ”جئے بھٹو“زندہ ہے بی بی“ ”شیرآیا شیرآیا“نوازشریف زندہ اور مولانا فضل الرحمن کے نعروں سے گونج اٹھا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کااعلان ہوتے ہی ایوان ”جئے بھٹو“زندہ ہے بی بی“ ایک زرداری سب پہ بھاری،”شیرآیا شیرآیا“نوازشریف زندہ اور مولانا فضل الرحمن کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اسپیکر سر دار ایاز صادق کی جانب سے بار بار منع کر نے کے باوجود نعروں کا سلسلہ جاری رہا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

29 mins ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

39 mins ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

49 mins ago

سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی…

1 hour ago

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس…

1 hour ago

راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا,سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے…

1 hour ago