ن لیگ نے پی ٹی آئی کے استعفے کے فیصلے کے بعد دوسرا پلان تیار کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے تحریک انصاف کی جانب سے استعفے دیے جانے کے فیصلے کے بعد دوسرا پلان تیار کرلیا ہے۔ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی جس نشست سے استعفیٰ دے گی وہاں ضمنی انتخاب ہوگا، جب ہم اپوزیشن میں تھے، استعفوں کی بات کرتے تھے تو پی ٹی آئی کہتی تھی کہ ضمنی انتخاب کروائیں گے۔

رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خالی نشست پر دوسرے نمبر پر آنیوالے اتحادی امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا میں زیادہ سے زیادہ استعفیٰ دے کر سسٹم کو ڈائون کیا تو دوبارہ الیکشن کروائیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اپنی انا کی خاطر جمہوری سسٹم کو یرغمال بنائے رکھا، عمران خان اب حکومت میں نہیں اپوزیشن میں ہیں، کوشش کریں گے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ جب پارلیمنٹ کے باہر قیدیوں والی وین آئی تو چیزیں پگھلنا شروع ہوئیں۔احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

26 mins ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

36 mins ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

46 mins ago

سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی…

1 hour ago

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس…

1 hour ago

راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا,سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے…

1 hour ago