سعید غنی نے بھی علی محمد خان کی تعریف میں ٹوئٹ کردیا

کراچی، اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے بھی تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے وقت حکومتی بینچز پر موجود علی محمد خان کی تعریف میں ٹوئٹ کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں صوبائی وزیر سعید غنی نے لکھا کہ کم از کم وہ اسمبلی میں بیٹھے رہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے گواہ ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں GameOverIK کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔یادر ہے سابق حکومت میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کی ذمہ داریاں نبھانے والے علی محمد خان ایوان سے

جاتے وقت اپنے لیڈر عمران خان کی سیٹ پہ موجود یہ تقسیمی نمبر لے آئے اور کہا ہے کہ وہ یہ تب ہی واپس کریں گے جب عمران خان دوبارہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوں گے۔گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اس موقع پر جہاں تمام حکومتی اراکین ایوان سے چلے گئے وہاں واحد شخص علی محمد خان ایوان میں بیٹھے رہے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پہ اس کا تقسیمی نمبرہوتا ہے، عمران خان کی بطور وزیراعظم کی سیٹ پہ موجود یہ تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں، وہاں نہیں چھوڑا۔ انہوں نے لکھا کہ اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے اور جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاؤں گا انشاء اللّٰہ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

49 mins ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

59 mins ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

1 hour ago

سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی…

1 hour ago

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس…

1 hour ago

راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا,سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے…

1 hour ago