جہانگیر ترین گروپ اور حکومتی اختلافات میں شدت آتے ہی ریحام خان بھی خاموش نہ رہ سکیں، طنز کے نشتر چلادیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف اور جہانگیر ترین گروپ کے معاملات شدت اختیار کرگئے ہیں جس کے بعد حکومت میں موجود لوگوں سے مبینہ طورپر کہا گیا کہ جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کریں یا پھر عہدہ چھوڑ دیں، اس کی تازہ مثال عون چوہدری کا استعفیٰ ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور جہانگیر ترین گروپ چھوڑنے کی بجائے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

اب اس ساری صورتحال میں برطانیہ میں مقیم خاتون صحافی اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی بول پڑیں اور طنز کے نشتر چلادیئے ۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ ” سنا ہے ترین گروپ کے لوگ آج کل کہہ رہے ہیں کہ ہم تو صرف مفت کی افطار پارٹی کھانے گئے تھے باقی ہم تحریک انصاف کے ہی ہیں”۔

انہوں نے ساتھ ایک ایموجی بھی بنایا جس میں کارٹون کریکٹر منہ کھول کر ہنس رہا ہے ۔

Recent Posts

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

3 mins ago

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

9 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کااعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ…

20 mins ago

خضدار، چمروک کے مقام پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،9افراد زخمی

   خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

23 mins ago

کے الیکٹرک نے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی 3روپے 85پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست…

29 mins ago

وزیراعظم کا موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک…

35 mins ago