اہل خانہ کے ساتھ لاہور میں ہوں ،ریاض نے برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی تردید کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) فاسٹ بولروہاب ریاض نے برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی تردید کردی . ایک انٹرویومیں فاسٹ بولروہاب ریاض نے کہا کہ میں برطانیہ گیا ہی نہیں توڈی پورٹ کیسے ہوگیا، لاہور میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاررہا ہوں .

وہاب ریاض نے کہا کہ دی ہنڈرڈ لیگ کھیلنے کے لئے معاہدہ ہوا ہے . اگست میں ہونے والے اس ایونٹ کے لئے ویزا پراسس ابھی شروع نہیں ہوا . وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اچھی پرفارمنس کے لئے ٹریننگ کررہا ہوں کوشش ہوگی کہ جس اعتماد کا اظہارکیا گیا ہے اس پرپورا اتروں .

. .

متعلقہ خبریں