دھونی کو اشتہار میں بس ڈرائیور بننا مہنگا پڑ گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو اشتہار میں بس ڈرائیور بننا مہنگا پڑگیا، ایڈورٹائزنگ اسٹینڈر کونسل آف انڈیا نے دھونی کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ اشتہار پر بھی فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کے حوالے سے ایک اشتہار میں دھونی بس ڈرائیور بنے اور سپر اوور دیکھنے کیلئے روڈ کے درمیان میں ہی بس روک دیتے ہیں، جب ٹریفک پولیس اہلکار ان سے گاڑی روکنے کا سبب پوچھتا ہے تو وہ کہتے ہیں سپر اوور چل رہا ہے جس پر وہ پولیس مین وہاں سے

چلا جاتا ہے۔اس اشتہار کے خلاف روڈ سیفٹی آرگنائزیشن کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ اس کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے، جس پر ایڈورٹائزنگ اسٹینڈر کونسل آف انڈیا نے دھونی کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ اشتہار پر بھی فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

Recent Posts

منگل کے روز ملک کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم…

20 mins ago

گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح ، پاک چین کرنسی معاہدہ بھی طے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے گوادر…

32 mins ago

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ذاکر نائیک سے ملاقات، دینی خدمات کو سراہا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے ممتاز عالم دین ڈاکٹر ذاکر…

35 mins ago

بھارت کے مشہور کامیڈین منور فاروقی کے قتل کی سازش ناکام

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مشہور کامیڈین…

37 mins ago

کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

ممبئی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ کہے تو…

3 hours ago

نادیہ حسین کا سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے منت سماجت کرنے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے ایک دلچسپ قصہ سناتے…

3 hours ago