عدم اعتماد کی کامیابی،پی سی بی میں بھی رمیز راجا سمیت بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی بازگشت

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی میں تبدیلیاں یقینی قرار دی جا رہی ہیں، اور اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قریبی دوستوں اور پی سی بی میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم نہ ہونے پر رمیز راجا اپنے عہدے پر

برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں۔ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد رمیز راجا اپنے مستقبل کا اعلان کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ رمیز راجا سی ای او اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے ہمراہ آئی سی سی میٹنگز کیلئے دبئی میں موجود ہیں جبکہ آئی سی سی میٹنگز کا آج دبئی میں آخری روز ہے۔ذرائع کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پی سی بی میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کا قوی امکان ہے ،چیئر مین پی سی بی عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بنا چکے ہیں، چیئرمین کے مقرر کردہ افراد کا مستقبل بھی روشن نہیں ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ کی حیثیت سے رمیز راجا اور اسد علی خان کی گورننگ بورڈ کے لیے نامزدگیاں کی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے برطرف ہونے کے بعد پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی ہوگی اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ دوبارہ بحال ہو سکتی ہے۔

Recent Posts

منگل کے روز ملک کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم…

16 mins ago

گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح ، پاک چین کرنسی معاہدہ بھی طے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے گوادر…

27 mins ago

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ذاکر نائیک سے ملاقات، دینی خدمات کو سراہا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے ممتاز عالم دین ڈاکٹر ذاکر…

30 mins ago

بھارت کے مشہور کامیڈین منور فاروقی کے قتل کی سازش ناکام

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مشہور کامیڈین…

32 mins ago

کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

ممبئی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ کہے تو…

3 hours ago

نادیہ حسین کا سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے منت سماجت کرنے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے ایک دلچسپ قصہ سناتے…

3 hours ago