جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف سیاستدان جہانگیر ترین 15 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے 15 اپریل کو لندن سے لاہور کا ٹکٹ بک کرا لیا۔عون چوہدری کا کہنا ہے کہ گروپ کے تمام ارکان جہانگیر ترین کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔
جہانگیر ترین تحریک انصاف کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے۔وہ واپسی پر علیم خان، چوہدری سرور ، اسد کھوکھر اور دیگر سے ملاقات کریںگے۔جہانگیر ترین پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کریں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)نے تحریک انصاف کی جانب سے استعفے دیے جانے کے فیصلے کے بعد دوسرا پلان تیار کرلیا ہے۔

ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی جس نشست سے استعفیٰ دے گی وہاں ضمنی انتخاب ہوگا، جب ہم اپوزیشن میں تھے، استعفوں کی بات کرتے تھے تو پی ٹی آئی کہتی تھی کہ ضمنی انتخاب کروائیں گے۔ رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خالی نشست پر دوسرے نمبر پر آنیوالے اتحادی امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا میں زیادہ سے زیادہ استعفیٰ دے کر سسٹم کو ڈائون کیا تو دوبارہ الیکشن کروائیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اپنی انا کی خاطر جمہوری سسٹم کو یرغمال بنائے رکھا، عمران خان اب حکومت میں نہیں اپوزیشن میں ہیں، کوشش کریں گے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ جب پارلیمنٹ کے باہر قیدیوں والی وین آئی تو چیزیں پگھلنا شروع ہوئیں۔احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

Recent Posts

منگل کے روز ملک کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم…

16 mins ago

گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح ، پاک چین کرنسی معاہدہ بھی طے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے گوادر…

28 mins ago

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ذاکر نائیک سے ملاقات، دینی خدمات کو سراہا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے ممتاز عالم دین ڈاکٹر ذاکر…

31 mins ago

بھارت کے مشہور کامیڈین منور فاروقی کے قتل کی سازش ناکام

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مشہور کامیڈین…

33 mins ago

کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

ممبئی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ کہے تو…

3 hours ago

نادیہ حسین کا سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے منت سماجت کرنے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے ایک دلچسپ قصہ سناتے…

3 hours ago