پی ٹی آئی کے منحرف اراکین آج ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین آج ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق منحرف اراکین آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے الیکشن کے لیے ووٹ نہیں ڈالیں گے کیونکہ ان کو پارٹی قیادت سے اس سلسلے میں کوئی واضح ہدایات نہیں ملیں۔منحرف اراکین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے بارے میں کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی، منحرف ہونے والے بیشتر ارکان اپنے حلقوں میں گئے ہوئے ہیں جہاں وہ رمضان المبارک کے دن گزار رہے ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ نہ لے کر منحرف ارکان اسمبلی کو محفوظ راستہ فراہم کردیا جس کے بعد اب 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد منظرعام پر آنے والے تحریک انصاف کے 20 منحرف ممبران قومی اسمبلی کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز ریفرنس دائر کیا گیا تھا، آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس اسپیکر اسد قیصر کے حوالے کیا گیا تھا، تاہم اب وہ ریفرنس غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ رات عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ میں پی ٹی آئی نے حصہ نہ لے کر 20 منحرف اراکین کو بھی محفوظ راستہ فراہم کردیا، اپوزیشن کی تعداد پوری ہونے پرایوان میں عدم اعتماد کے خلاف ووٹنگ میں منحرفین کے ووٹ کی ضرورت ہی نہ پڑی، اور گزشتہ رات بھی منحرفین نے بھی کسی کو ووٹ نہیں دیا۔سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد خان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 63 اے کا اطلاق 20 منحرف ممبران پر نہیں ہوسکتا، پارٹی پالیسی سے اختلاف پر ڈیفیکشن کلاز نہیں لگتی، ڈیفیکشن کلاز کا اطلاق پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پرہوتا ہے جس کا ارتکاب منحرف ممبران نے نہیں کیا۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہونے کے بعد وہ ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی،

Recent Posts

منگل کے روز ملک کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم…

14 mins ago

گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح ، پاک چین کرنسی معاہدہ بھی طے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے گوادر…

25 mins ago

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ذاکر نائیک سے ملاقات، دینی خدمات کو سراہا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے ممتاز عالم دین ڈاکٹر ذاکر…

28 mins ago

بھارت کے مشہور کامیڈین منور فاروقی کے قتل کی سازش ناکام

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مشہور کامیڈین…

30 mins ago

کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

ممبئی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ کہے تو…

3 hours ago

نادیہ حسین کا سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے منت سماجت کرنے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے ایک دلچسپ قصہ سناتے…

3 hours ago