باپ نے باپ ہونے کا حق ادا کر دیا،خالد مگسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے کہا ہے کہ باپ ہماری پارٹی ہے اور ہم نے باپ ہونے کا حق ادا کر دیا۔تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے خالد مگسی نے ایوان میں اظہار خیال میں کہاکہ آصف زرداری نے سب کو جوڑا، 170 میں ہم نے 4 ووٹ ملائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ پڑے تھے۔دوسری جانب سابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام

میں کہا ہے کہ عمران خان کو باندھ کر ہرایا گیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ان سارے دنوں میں خان کو اکیلے لڑتے دیکھا،ایک بہادر کی طرح،بہت کچھ دل میں ہے، دل میں ہی رہے تو اچھا ہے، بس اتنا ہی کہوں گا، خان کو باندھ کر ہرایا ہے باندھ کر۔انھوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کیا۔علاوہ ازیں سابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے لکھا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے المناک دن ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک بے خوف رہنما کو کرپٹ مافیا نے نشانہ بنایا اور وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے پر مجبور کیا۔انہوںنے کہاکہ امید ہے عمران خان دوبارہ اٹھیں گے کیونکہ پاکستانی عوام ان کے اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Recent Posts

منگل کے روز ملک کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم…

22 mins ago

گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح ، پاک چین کرنسی معاہدہ بھی طے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے گوادر…

34 mins ago

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ذاکر نائیک سے ملاقات، دینی خدمات کو سراہا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے ممتاز عالم دین ڈاکٹر ذاکر…

37 mins ago

بھارت کے مشہور کامیڈین منور فاروقی کے قتل کی سازش ناکام

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مشہور کامیڈین…

39 mins ago

کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

ممبئی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ کہے تو…

3 hours ago

نادیہ حسین کا سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے منت سماجت کرنے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے ایک دلچسپ قصہ سناتے…

3 hours ago