ضیاء الحق کی باقیات اپنی اصلیت پر واپس آ گئی سینیٹر مولابخش چانڈیو کا شاہد خاقان عباسی کو جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے شاہد خاقان عباسی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضیاء الحق کی باقیات اپنی اصلیت پر واپس آ گئی ہے، ہمیں ان سے یہی توقع تھی کہ وقت آنے پر اپنا رنگ دکھائیں گے، جن کی تربیت ضیاء الحق نے کی ہو وہ بھٹو کے وارث کیلئے وہی زبان استعمال کریں گے جو انہیں سکھائی گئی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھٹو کے قاتلوں کے زیر سایہ پلنے والوں سے ہمیں خیر امید نہیں ، ہم تو یہ سمجھے تھے کہ شاید 30 سال بعد یہ لوگ

تھوڑے سے جمہوری ہو گئے ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ ضیاء کے وارث جس طرح اپنے مقدمات پر مک مکا کر کے چپ ہو گئے تو سمجھ آیا کہ ہم غلط تھے۔ انہوںنے کہاکہ ان کی ساری سیاست جیل سے بیرون ملک جانے اور مقدمات میں ضمانتوں کے گرد گھومتی ہے، پرانے سلیکٹڈ نئے سلیکٹڈ کو پانچ سال پورے کروانے کے ضامن ہیں،انہوں نے عوام اور اپنے ووٹروں کے ساتھ بھی وفا نہیں کی، لوگ دیکھ چکے کہ کس نے قومی اسمبلی سے غائب ہو کر بجٹ منظور کروایا۔ انہوںنے کہاکہ سینئر کٹھ پتلی الیکشن چوری کرنے کے نئے منصوبے میں بھی نئے کٹھ پتلیوں کو کھلا راستہ دیں گے، جیالے اپنے قائد بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت میں نئے پرانے لاڈلوں کا مقابلہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ قوم نے دیکھ لیا کہ کون باہر بیٹھے ہیں اور کون ایئرایمبولینس میں عدالتوں میں لائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے خورشید شاہ دو سالوں سے جیل میں پرانے لاڈلوں کو کلین چٹ پر کلین چٹ مل رہی ہے۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

9 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

11 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

25 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

33 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

42 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

47 mins ago