وفاقی کابینہ میں کس جماعت سے کتنے لوگ شامل ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) وزارت عظمیٰ کیلئے متحدہ اپو زیشن کے امیدوار شہباز شریف نے کابینہ کیلئے مشاورت شروع کردی ہے . روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق ذ رائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں مسلم لیگ ن کے12وزراء اور پیپلز پارٹی کے سات وزراءہوں گے .

جے یو آئی ف کو چار ‘ ایم کیو ایم کو دو ‘ بی این پی مینگل ‘ اے این پی ‘ جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جا ئے گی . محسن داوڑ ‘ اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی کابینہ میںشامل کئے

جا نے کا امکان ہے . مسلم لیگ ن سے خواجہ آصف، سعد رفیق ‘ خرم دستگیر ‘ احسن اقبال ‘ مریم اورنگزیب ‘ شائستہ پرویز ملک ‘رانا ثنا ء اللہ ‘ مرتضی جا وید عبا سی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے . سینٹ میں قائد ایوان کیلئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام زیر غور ہے . پیپلز پارٹی سینٹ سے شیری رحمن یا مصطفیٰ نواز کھوکھر میں سے ایک کو وزارت دے گی . بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہو سکتے ہیں . شازیہ مری کا نام بھی زیر غور ہے . جے یو آئی ف نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر بلوچستان یا کے پی میں سے ایک ان کی جماعت سے بنا یا جا ئے . پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی اور سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں