وفاقی کابینہ میں کس جماعت سے کتنے لوگ شامل ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) وزارت عظمیٰ کیلئے متحدہ اپو زیشن کے امیدوار شہباز شریف نے کابینہ کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق ذ رائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں مسلم لیگ ن کے12وزراء اور پیپلز پارٹی کے سات وزراءہوں گے۔جے یو آئی ف کو چار ‘ ایم کیو ایم کو دو ‘ بی این پی مینگل ‘ اے این پی ‘ جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جا ئے گی۔ محسن داوڑ ‘ اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی کابینہ میںشامل کئے

جا نے کا امکان ہے۔مسلم لیگ ن سے خواجہ آصف، سعد رفیق ‘ خرم دستگیر ‘ احسن اقبال ‘ مریم اورنگزیب ‘ شائستہ پرویز ملک ‘رانا ثنا ء اللہ ‘ مرتضی جا وید عبا سی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔ سینٹ میں قائد ایوان کیلئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام زیر غور ہے۔ پیپلز پارٹی سینٹ سے شیری رحمن یا مصطفیٰ نواز کھوکھر میں سے ایک کو وزارت دے گی۔ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہو سکتے ہیں ۔ شازیہ مری کا نام بھی زیر غور ہے۔ جے یو آئی ف نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر بلوچستان یا کے پی میں سے ایک ان کی جماعت سے بنا یا جا ئے۔ پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی اور سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لیا جائے گا۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

1 hour ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago