عمران خان حکومت گرانے کی سازش کے مبینہ مراسلے کی تحقیقات کی درخواستپر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان حکومت گرانےکی سازش کےمبینہ مراسلےکی تحقیقات کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کچھ دیر پہلے مبینہ خط کی تحقیقات اور عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ درخواست خارج کرتے ہوئے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے درخواست گزار سے کہا تھا کہ آپ اس معاملے کو سیاسی کیوں بنا رہے ہیں؟ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔سماعت کے

آغاز پر پٹیشنر مولوی اقبال حیدر روسٹرم پر آئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، عمران خان پہلےخاموش رہے، پھر لیٹر دکھا کر کہا ان کی حکومت کے خلاف سازش کی گئی ہے۔مولوی اقبال حیدر نے کہا کہ سفارتی کیبل کی امریکی حکام نے تردید کی، اس لیٹر کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مولوی اقبال حیدر سے استفسار کیا کہ آپ اس معاملے کو سیاسی کیوں بنا رہے ہیں؟ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے، آپ کیوں عدالت آئے؟ آپ کی عدالت سے کیا استدعا ہے؟مولوی اقبال حیدر نے کہاکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا، معاملے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا جائے، سیکرٹری داخلہ پابند ہیں مبینہ مراسلے کی تحقیقات کرائیں، وفاق کی ذمہ داری تھی کہ معاملے کی تحقیقات کراتے اور معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر جاتے۔درخواست گزار نے عمران خان، فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا بھی کی اور کہاکہ متعلقہ افراد کےخلاف سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے شکایت ٹرائل کورٹ کو بھجوانے کا حکم دیا جائے۔درخواست گزار نے کہا کہ’جنرل پرویز مشرف کےخلاف بھی غداری کیس میں ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، میری ہی درخواست پر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی ہوئی‘۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان منتخب وزیراعظم تھے، ان کا پرویز مشرف کے ساتھ موازنہ نہ کریں۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

1 hour ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago