کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم اور متحدہ اپوزیشن کیلئے مہنگائی ،بے روزگاری سمیت دیگر مسائل بڑے چیلنج ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ متحدہ اپوزیشن ملک میں مہنگائی کاخاتمہ اولین ترجیح بنائے ،حکومتیں آتی رہی ہیں لیکن عوام کی حالت زار تبدیل نہ ہوسکی پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عوام کی حالت زار کی تبدیلی کیلئے سوچیں اور لوگوں مہنگائی ،بے روزگاری جیسے مسائل سے نکال کر انہیں ریلیف دیں . ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا .
ملک عبدالولی کاکڑ نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ حالات مہنگائی ،بے روزگاری ،بدامنی ،تباہ معیشت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور متحدہ اپوزیشن کیلئے ایک چیلنج ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پی ڈی ایم عوام کی وابستہ امیدوں پر پورا اتریں دن رات محنت کرکے عوام کی حالت زار تبدیل کرے ،حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں لیکن اصل مسئلہ عوام کی حالت زار کی تبدیلی کی ہے اس وقت پاکستان اور یہاں کی عوام کو جن مشکلات کاسامناہے نئی حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتیں عوام کو ریلیف دینے ،مشکلات کاحل اور لوگوں کو افراءتفری کے ماحول سے نکالیں انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل تمام جماعتیں مل کر اتحادواتفاق سے عوام کوریلیف کیلئے یکجا ہوجائیں ملک عبدالولی کاکڑ نے کہاکہ عہدے آنی جانی چیز ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو ریلیف ملے تمام تر مسائل میں اولین ترجیح ملک میں پنجے گھاڑے مہنگائی کا خاتمہ ہوناچاہےے .
. .