کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹر شمس الہدی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی نائب امیر مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کا امتحان اب شروع ہوا پی ڈی ایم نے قوم کومہنگائی اور بیروزگاری کا جو جھانسہ دے کر مارچ اور دھرنے کئے اب ان کا امتحان ہے کہ وہ صرف اقتدار رسائی تھی یا عوام کا درد وفکر تھا ان کی اصلیت اب معلوم ہوگی انہوں نے کہا کہ آج اس نظام کو بدلنے کی جتنی ضرورت ہے شاید ہی کبھی اس سے پہلے نہ ہو پی ڈی ایم ملک اور قوم سے مخلص ہیں تو نظام کی تبدیلی پر متفق ہوجائے انہوں نے کہا کہ ملک میں غلامی کی سیاست وجمہوریت کو پروان چڑھایا جارہا ہے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی سیاست اس ملک کو ورثہ میں ملی ہے غلامانہ نظام کی کی وجہ سے جمہوریت عضو معطل بنا دیا ان لولی لنگڑی جمہوریت سے ملک سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار ہے مغرب کی اشاروں پر ناچنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی . انہوں نے کہا کہ 72 سالہ تاریخ میں نظام نہ بدل سکا اور مسلسل ووٹ کا تقدس پامال ہوتا جا رہا ہے طاقت اور دبا سے آزادی رائے کے ساتھ اپنے نظریہ اور منشور کے ساتھ کھڑا رہنے کا حق چھینا جارہاہے صرف چند خاندانوں کی حکمرانی ہے .
انہوں نے کہا کہ بار بار اقتدار میں آکر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے . ملک کے عوام بھوک وبدحالی میں مبتلا ہوگئے انہی چہروں کی وجہ سے ہمارا یہ حال ہے کہ جینا اور ایک وقت کی روٹی کو بھی مشکل بنا دیا گیا ہے .
. .