پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کا جھانسہ دے کر دھرنے دیے، جے یو آئی نظریاتی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹر شمس الہدی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی نائب امیر مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کا امتحان اب شروع ہوا پی ڈی ایم نے قوم کومہنگائی اور بیروزگاری کا جو جھانسہ دے کر مارچ اور دھرنے کئے اب ان کا امتحان ہے کہ وہ صرف اقتدار رسائی تھی یا عوام کا درد وفکر تھا ان کی اصلیت اب معلوم ہوگی انہوں نے کہا کہ آج اس نظام کو بدلنے کی جتنی ضرورت ہے شاید ہی کبھی اس سے پہلے نہ ہو پی ڈی ایم ملک اور قوم سے مخلص ہیں تو نظام کی تبدیلی پر متفق ہوجائے انہوں نے کہا کہ ملک میں غلامی کی سیاست وجمہوریت کو پروان چڑھایا جارہا ہے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی سیاست اس ملک کو ورثہ میں ملی ہے غلامانہ نظام کی کی وجہ سے جمہوریت عضو معطل بنا دیا ان لولی لنگڑی جمہوریت سے ملک سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار ہے مغرب کی اشاروں پر ناچنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 72 سالہ تاریخ میں نظام نہ بدل سکا اور مسلسل ووٹ کا تقدس پامال ہوتا جا رہا ہے طاقت اور دبا سے آزادی رائے کے ساتھ اپنے نظریہ اور منشور کے ساتھ کھڑا رہنے کا حق چھینا جارہاہے صرف چند خاندانوں کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار اقتدار میں آکر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ملک کے عوام بھوک وبدحالی میں مبتلا ہوگئے انہی چہروں کی وجہ سے ہمارا یہ حال ہے کہ جینا اور ایک وقت کی روٹی کو بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔

Recent Posts

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ…

2 mins ago

پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرائیویٹائزیشن کا…

10 mins ago

عمران خان کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، مشیر اطلاعات پختونخوا

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی فائنل…

26 mins ago

’چائے والا‘ ارشد خان کا شارک ٹینک پاکستان سے 1 کروڑ کا معاہدہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے مشہور…

32 mins ago

بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ناممکن ہوتی جا رہی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دوست اور دشمن…

42 mins ago

موسمی تبدیلی: کراچی ائیرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ، وارننگ جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موسم کی تبدیلی کے دوران ائیرپورٹ کے رن وے…

50 mins ago