وزیراعظم کا انتخاب: پی ٹی آئی نے اپنے اراکین کو خط لکھ دیا،اہم ہدایات جاری

اسلام آباد ، فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے ہونے والے انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے پارٹی اراکین کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے پارٹی اراکیں کے نام خط لکھا ہے۔خط میں تمام ارکان کو وزیراعظم کے الیکشن کے دوران ایوان میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔خط میں ارکان کو وزیراعظم کے انتخابات میں شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 12 بجے ہوگا جس میں ارکان کو اپنی شرکت

یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی پر عمل نا کرنے والے رکن کے ارٹیکل 63 اے تحت کارروائی ہوگئی اور خلاف ورزی کرنے والے پارٹی سے برخاست اور قومی اسمبلی کی نشت سے نا اہل کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ ارکان قومی اسمبلی کو خط سکیرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے لکھا گیا ہیِ۔دوسری جانب سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘ہم ان کو یہ نہیں کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا‘پورے ملک بلکہ پوری دنیا میں غیور پاکستانی عمران خان کے ساتھ نکل آئے ہیں‘عمران خان کو نہ کرپشن پر نکالا ،نہ چوری اور نہ منی لانڈرنگ پر نکالا‘ قائد اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کے بعد نہ جھکنے والا اور نہ بکنے والا لیڈر ملا ہے تو عمران خان ہے۔ سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان کو یہ نہیں کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا۔فرخ حبیب نے کہا کہ آج پورے ملک میں بلکہ پوری دنیا میں غیور پاکستانی عمران خان کے ساتھ نکل آئے ہیں۔سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نہ کرپشن پر نکالا ،نہ چوری اور نہ منی لانڈرنگ پر نکالا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، پاکستان کی عدالتیں رات کو 12 بجے لگ جاتیں ہیں۔سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ آج ماوں بہنوں کے دل سے دعائیں نکل رہی ہیں، قائد اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کے بعد نہ جھکنے والا اور نہ بکنے والا لیڈر ملا ہے تو عمران خان ہے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

1 hour ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago