پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پارٹی سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلی کے اندر اور باہر کی سیاست پر مشاورت کی گئی۔عمران خان نے تمام ارکان سے اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حوالے سے رائے طلب کی۔
جس کے بعد پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔عمران خان نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر اعلان کیا کوئی اور استعفی دے یا نا، اکیلا بھی رہ گیا تو استعفی دوں گا، میرا اصولی موقف ہے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔مراد سعید نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔

قبل ازیں وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور قانون فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفی دیں گے۔ق پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفے دیں گے، جس کے بعد پورے ملک میں الیکشن ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے ایک بڑی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے ہم نے عمران خان کو کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں ، پارلیمانی پارٹی کے زیادہ تر ارکان نے پہلے ہی استعفے وزیراعظم کو دے چکے ہیں ، چند ہفتوں میں نئے انتخابات کی طرف بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی سازش کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے ، سی ای سی نے عوام سے بھرپور احتجاج کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے معاملے پر تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے ، ذرائع کے مطابق اراکین کی بڑی تعداد اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں ، ان اراکین کی رائے ہے کہ مستعفی ہوگئے تو نئی حکومت کو اہم تقرریاں اور قانون سازی پرکھل کرکھیلنےکا موقع ملے گا۔ اراکین کا مؤقف ہے کہ اگرایسا ہوگیا توتحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

41 mins ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

44 mins ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

1 hour ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago