پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پارٹی سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلی کے اندر اور باہر کی سیاست پر مشاورت کی گئی۔عمران خان نے تمام ارکان سے اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حوالے سے رائے طلب کی۔
جس کے بعد پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔عمران خان نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر اعلان کیا کوئی اور استعفی دے یا نا، اکیلا بھی رہ گیا تو استعفی دوں گا، میرا اصولی موقف ہے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔مراد سعید نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، آج تمام اراکین اسمبلی اپنا استعفیٰ اسپیکر کو دے رہے ہیں اس کے ساتھ ہم نے غیر ملکی ایجنڈے پر ہونیوالے مقصود چپڑاسی کے نام نہاد انتخاب کا بھی حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم آزادی کیلئے لڑیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اختیار عمران خان کو دیا تھا،ارٹی کے اراکین نے استعفوں کے معاملے پر پارٹی کو تعاون کی یقین دہانی کرادی تاہم کچھ اراکین وزیراعظم کے انتخاب کے بعد مستعفی ہونے کے حامی ہیں ، فواد چودھری، حماد اظہر، شیخ رشید، علی اعوان مستعفی ہونے کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہیں جب کہ شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید، فخر امام سمیت اکثریتی ارکان مستعفی ہونے کے خلاف ہیں ، تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان ہونے والی بحث کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اختیار عمران خان کو دے دیا گیا۔

Recent Posts

نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج واقعہ…

1 hour ago

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی،بلاول کا ٹویٹ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے…

2 hours ago

ہمیشہ بھارت سے بہترتعلقات کا حامی رہا،نوازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…

2 hours ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا…

2 hours ago

حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط…

2 hours ago

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

2 hours ago