پی ٹی آئی کی طرف سے قومی اسمبلی سے پہلا استعفیٰ آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے قومی اسمبلی کی نشست سے پہلا استعفیٰ آگیا ، رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید نے اپنے استعفے کی کاپی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی حرص زر ، ہوس اقتدار نے قوم کو بھکاری بنایا ، جن کی غلامانہ ذہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ بنایا ، میرے لوگوں کو پناہ گزین اور میری ماں کو زندہ درگور کردیا ، میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ ایبسلوٹلی ناٹ! یہ فیصلہ فقط میرا نہیں بلکہ میرے ملک کی 22 کروڑ عوام کا بھی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا ، پارٹی سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلی کے اندر اور باہر کی سیاست پر مشاورت کی گئی ،عمران خان نے تمام ارکان سے اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حوالے سے رائے طلب کی ، جس کے بعد پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا ، عمران خان نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر اعلان کیا کوئی اور استعفی دے یا نہ، میں اکیلا بھی رہ گیا تو استعفی دوں گا، میرا اصولی موقف ہے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ قبل ازیں وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور قانون فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفے دیں گے، جس کے بعد پورے ملک میں الیکشن ہوں گے ، عمران خان کی قیادت میں ہم نے ایک بڑی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے ہم نے عمران خان کو کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں ، پارلیمانی پارٹی کے زیادہ تر ارکان نے پہلے ہی استعفے وزیراعظم کو دے چکے ہیں ، چند ہفتوں میں نئے انتخابات کی طرف بڑھیں گے۔

Recent Posts

نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج واقعہ…

2 hours ago

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی،بلاول کا ٹویٹ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے…

2 hours ago

ہمیشہ بھارت سے بہترتعلقات کا حامی رہا،نوازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…

2 hours ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا…

2 hours ago

حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط…

2 hours ago

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

2 hours ago