ڈپٹی اسپیکر نے غیر ملکی مراسلہ ایوان میں لہراتے ہوئے سپریم کورٹ بھیجنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی اسپیکر نے غیر ملکی مراسلہ ایوان میں لہراتے ہوئے سپریم کورٹ بھیجنے کا اعلان کر دیا . تفصیلات کے مطابق نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ڈپٹی اسپیکر قومی اسملبی قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا .

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سوری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر جو فیصلہ میں نے کیا تھا وہ حالات اور واقعات کے عین مطابق تھا، وہ فیصلہ پاکستانی حیثیت سے اور قومی اسمبلی کے محافظ کے طور پر اسپیکر کے طور پر کیا .
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وہ غیر ملکی مراسلہ دکھایا جا چکا ہے اور اس بات کی تائید کی گیی کہ پاکستان کے وزیراعظم کے خلاف جو معاملات ہوئے وہ غیر ملکی سازش ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فہیصلہ کیا گیا یہ مراسلہ ڈی کلاسییفائیڈ کیا جائے .

انہوں نے مراسلہ ایوان میں لہرا دیا اور کہا کہ اس مراسلے میں برملا پاکستان کو دھمکی دی گئی ، یہ مراسلہ پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آنے سے قبل دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اگر تحریک کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان سنگین حالات سے گزرنا پڑے گا .

عمران خان کا یہ قصور تھا کہ انہوں نے پاکستان کی آواز بلند کی، کیا یہ ملک غلامی کے لیے بنا ؟ . انہوں نے مراسلہ اسمبلی کی جانب سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ارسال کرنے کا اعلان کر دیا . یال رہے کہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے . سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہفتے کے روز تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ملک میں 23 ویں وزیر اعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا .
اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے متوقع ہے . پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہونے کے واضح امکانات ہیں . شہباز شریف کے مد مقابل سابقہ وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن شاہ محمود قریشی ہیں . آج ہونے والی اس ووٹنگ میں دونوں امیدواران کوکامیابی کے لیے 342 نشستوں پر مبنی اس ایوان میں 172 ارکان کی حمایت چاہیے ہو گی . پاکستان کی قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر مستعفی ہوگئے تھے، جس کے بعد قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اجلاس آج طلب کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں