عمران خان خزانے میں 22 ارب ڈالرز چھوڑ کر گیا، شہبازگل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شہبازگل نے کہا ہے کہ خان خزانے میں 22 ارب ڈالرز چھوڑ کر گیا، کل تک ملک کو بھکاری کہنے والا آج تنخواہیں اور پنشن میں اضافہ کررہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کو کرائم منسٹر کہتے ہوئے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے پاٹنر نے آتے ہی خزانہ لوٹانا شروع کردیا، خان خزانے میں 22 ارب ڈالرز چھوڑ کر گیا، کل تک ملک کو بھکاری کہنے والا آج تنخواہیں اور پنشن میں اضافہ کررہا ہے۔
یاد رہے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے آج اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا کہ یکم اپریل سے کم سے کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے کررہے ہیں، ماہانہ اجرت میں اضافے کا اطلاق اسی ماہ سے ہوگا، صوبوں کے تعاون سے ضروری قانونی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کررہے ہیں، سرمایہ کاروں سے درخواست کی ہے کہ ایک لاکھ روپے تک تنخواہوں میں10 فیصد تک اضافہ کریں، پنشن بھی10 فیصد اضافہ کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بدھ کو پشاور میں تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کردیا، سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پشاور تیارہو؟ چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان انشاء اللہ پرسوں بدھ کے روز خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور عوام اب نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں- انشاء اللہ منزل قریب ہے پاکستان، ایک خوددار پاکستان۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ کراچی تیار ہو جاؤ، خان آ رہا ہے، اتوار 17 اپریل مزار قائد، انشاءاللہ پاکستان دیکھے گا کراچی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ایک خوددار خودمختار پاکستان کے لئے کھڑا ہے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

3 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

4 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

4 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

4 hours ago