شاہد آفریدی کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی مبارکباد

کراچی (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے . مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کا 23 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے .

شاہد آفریدی نے اپنے بیان کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا .
خیال رہے کہ شہباز شریف آج ایوان میں 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں