صدر مملکت کی طبیعت ناساز، شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت کی طبیعت ناساز، شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی طبیعت ناسازی کے باعث نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لے سکیں گے۔

اس حوالے سے صدر مملکت کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے طبیعت ناسازی کی شکایت کے بعد صدر مملکت عارف علوی کا معائنہ کیا اور انہیں کچھ دن کیلئے آرام کا مشورہ دیا۔
جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق عارف علوی کی طبیعت ناسازی کے بعد چئیرمین سینیٹ نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں، صادق سنجرانی ہی نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف لیں گے۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

صدر ن لیگ شہبازشریف کو174 ارکان اسمبلی نے ووٹ دیے جبکہ مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی کے حق میں کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔

پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عوام کی دعاؤں سے پاکستان کو بچا لیا ہے، ایوان نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو قانون کے ذریعے گھر بھیج دیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کل بھی خط لہرایا اور کہا اپوزیشن لیڈر کو دکھا دیں، لیکن مجھے تاحال ابھی تک کسی نے خط نہیں دکھایا، یہ ڈرامہ پوری قوم کے ساتھ کیا جا رہا ہے، میں سمجھتا ہوں اب اس کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے۔
شہبازشریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری سے 8مارچ سے کئی دن پہلے ہوتی ہے، جس میں حکومت کے خلاف لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا، پھر پھر3مارچ کو نوازشریف کی قیادت میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ہوا، لیکن یہ خط 7 مارچ کو لایا گیا ہماری میٹنگز کئی روز پہلے ہوچکی تھیں۔ ارکان پارلیمنٹ کو حق ہے کہ وہ اس کو جاننا چاہیے۔
یہ ساری بحث دنیا کے سامنے آنی چاہیے۔ میں پارلیمان کی سیکیورٹی کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ دی جائے گی، جس میں مسلح افواج کے سربراہان ہوں، ڈی جی آئی ایس آئی ہو، اور سفیر بھی ہوں جن کو برسلز تبادلہ کردیا گیا، اب یہ معاملہ ختم ہوجانا چاہیے، میں بلاخوف تردید کہنا چاہتا ہوں کہ اس حوالے سے ایک رتی برابر بھی ثبوت مل جائے کہ ہم کسی بیرونی سازش کا شکار ہوئے، یا ہمیں بیرونی طاقت کے وسائل ملے ، یا ہماراملوث ہونا ثابت ہوجائے تو میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں میں ایک سیکنڈ میں وزارت عظمیٰ سے استعفا دے کر گھر چلا جاؤں گا، اس لیے اب یہ ساری بحث ختم جانی چاہیے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

3 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

4 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

4 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

4 hours ago