وزیراعظم بنتے ہی شہباز شریف کو ترک صدر اردوان کا فون ، شاندار الفاظ میں مبارکباد دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کر کے مبارکباد دے دی . میڈ یا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترک صدر نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ کے وزیراعظم بننے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں ،یقین ہے پاک ترک برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی .

ان کا کہنا تھا کہ پاک ترک با اعتماد بھائی ہیں، تعلقات میں مزید قربت چاہتے ہیں . اس موقع پر شہباز شریف نے ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں