“عمران خان کسی صورت فوج کے خلاف نہیں بولیں گے”

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی بھی صورت میں فوج کے خلاف نہیں بولیں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیٹھ 10 ارب لگا کر حکومت تبدیل کروا سکتا ہے۔ایسے تو بھارت بھی 10ارب لگا کر ہماری حکومت تبدیل کر سکتا ہے۔ کرپشن میں لتھڑا ہوا شخص وزیراعظم بن گیا ہے۔کوشش ہے جتنی جلدی ہو سکے الیکشن کی طرف جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی بھی صورت میں فوج کے خلاف نہیں بولیں گے۔فوج ایک طاقت ور ادارہ ہے۔ہماری پارٹی کوئی بھی ایسا کام نہیں کرے گی جس سےہماری فوج بدنام ہو۔ماضی میں ان لوگوں نے فوج اور عدلیہ کو گالیاں دیں جو کہ غلط بات ہے ہم ایسا نہیں کریں گے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

3 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

3 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

3 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

4 hours ago