راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں پر وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال، قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں، انسداد پولیو، انسداد کورونا اور شجرکاری مہم بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال، قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قبائلی اضلاع میں جاری سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے علاقہ میں تعمیر و ترقی پر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم نے انسداد پولیو، انسداد کورونا اور شجرکاری مہم پر بھی اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع میں ترقیاقی منصوبوں کی تکمیل کی تعریف کی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…