ایک ہزار سے زیادہ سبسکرائبر رکھنے والے پاکستانی یوٹیوبرز کے لیے اچھی خبر آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیٹ کی سب سے مقبول ویڈیو شیئرنگ اور سٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر نئے چینل بنانے والے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر ’آن دی رائز ‘متعارف کرایا ہے۔یوٹیوب نے ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے چینلز کو مقبول بنانے کے لیے ایک پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے، اس پروگرام کے بعد چھوٹے یوٹیوبرز کو پلیٹ فارم پر مقبول ہونے کے لیے جدوجہد نہیں کرنی پڑے گی کیوں کہ یوٹیوب اب یہ ذمہ داری خود اٹھائے گا۔یوٹیوب کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج سے ہم ان تخلیق کاروں کو اجاگر کریں گے جو پاکستان میں ہمارے ٹرینڈنگ ٹیب کے ایک نئے سیکشن میں’ آن دی رائز‘ ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق ہر ہفتے ایک مختلف کریئٹر کو اجاگر کیا جائے گا اور ’کریئٹر آن دی رائز ‘بیج کے ساتھ پورا دن کریئٹر کو ٹرینڈنگ پر نمایاں کیا جائے گا۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والا کوئی بھی کریئٹر پلیٹ فارم پر نمایاں ہونے کا اہل ہوگا۔نئے فیچر آن دی رائز کے تحت کریئٹرز کو متعدد عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا لیکن یہ عوامل ویوز، واچ ٹائم اور بڑھنے والے سبسکرائبرز کی حد سے بالاتر ہوں گے۔یوٹیوب کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں اس فیچر کو مزید زبانوں میں متعارف کروایا جائے گا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے لاہور میں مزید ٹھہرنے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا ؟ پتا چل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی…

5 mins ago

پی ٹی آئی نے عمران خان کا نام چانسلر کے امیدواروں کی فہرست سے نکالنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا نام چانسلر کے انتخاب…

9 mins ago

چیمپئنز ٹرافی، چیئرمین پی سی بی نے بھارتی شائقین کرکٹ کیلئے بڑا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی ہے…

15 mins ago

نورا فتیحی کو یش راج فلمز کے آڈیشن میں ناکامی ہوئی تو اس کے بعد کیا کیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) مشہور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی کامیابی…

19 mins ago

محسن نقوی نے دبنگ خاتون افسر سیدہ شہر بانو کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو…

27 mins ago

پی ٹی آئی والے میرے ساتھ سینگ نہ لڑائیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا رخ کریں، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت کہتے ہیں…

1 hour ago