ڈرون حملہ ‘سوشل میڈیا پر کئی سال پرانی خبر کو بنیاد بناکر جھوٹی اور من گھڑت خبر پھیلائی جانے لگی

کوہاٹ(قدرت روزنامہ) پاک افغان سرحد پر واقع صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ کی پرانی خبر گزشتہ شب سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس پر مقامی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آگئی اور اس خبر کی سختی سے تردید کردی . گزشتہ شب اچانک سوشل میڈیا پر شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقہ شوال دتہ خیل میں امریکی ڈرون کی ایک پرانی خبر انتہائی تیزی سے وائرل ہوگئی اور ہر کوئی کاپی پیسٹ کرکے خبر شیئر کرتا رہا جس سے خوف و ہراس پھیلنے لگا اور ساتھ ہی جواز بھی پیش کیاجاتا رہا کہ ابھی حکومت کا خاتمہ

ہوئے چوبیس گھنٹے بھی نہیں گزرے کہ امریکہ نے ڈرون حملہ کیا جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد لقمہ اجل بن گئے .

. خبر کی تصدیق کے لئے جب شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سمیت دیگر اداروں سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ علاقہ میں ایسا کوئی حملہ نہیں کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر کئی سال پرانی خبر کو بنیادبناکر جھوٹی اور من گھڑت خبر پھیلائی جارہی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ڈرون حملہ اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی جھوٹی خبر مزید پھیلانے کا سلسلہ تھم گیا .

. .

متعلقہ خبریں